بلاول بھٹو دو دن کے بعد راولپنڈی سے دوبارہ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے‘ترجمان

چیئرمن پی پی پی سکیورٹی خدشات کے باوجود پنجاب سمیت ملک بھر میں جائیں گے‘مصطفی نواز کھوکھر

ہفتہ 14 جولائی 2018 20:44

بلاول بھٹو دو دن کے بعد راولپنڈی سے دوبارہ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے‘ترجمان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ چیئرمن نے سانحہ مستونگ کے شہداء کے سوگ میں دو دن کیلئے سرگرمیاں معطل رکھی ہیں، بلاول بھٹو دو دن کے بعد راولپنڈی سے دوبارہ انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ چیئرمن پی پی پی تمام سکیورٹی خدشات کے باوجود پنجاب سمیت ملک بھر میں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جن لیڈروں کو مستونگ کے شہدا کا سوگ نہیں وہ قومی لیڈر کہلانے کے قابل نہیں، قومی لیڈر بننے کیلئے قوم کے ہپر دکھ درد میں شریک ہونا پڑتا ہے، ایک سو اٹھائیس لوگوں کے جنازے پڑے ہیں دوسری طرف جلسے ہوں ، ایسا ہم نہیں کر سکتے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں