سانحہ مستونگ اور بنوں پر نگران وزیراعلی پنجاب کا 15جولائی کو صوبے میںیوم سوگ کااعلان

ہم اپنے بھائیوں کا غم باٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کرتے رہیںگے ڈاکٹر حسن عسکری کی پنجاب میں سانحے کے زخمیوں کومفت علاج معالجے کی پیشکش

ہفتہ 14 جولائی 2018 21:20

سانحہ مستونگ اور بنوں پر نگران وزیراعلی پنجاب کا 15جولائی کو صوبے میںیوم سوگ کااعلان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے بلوچستان کے علاقے مستونگ اورخیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میںدہشت گردی کے اندوہناک واقعات میںقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردلی دکھ اورغم کااظہار کرتے ہوئے کل 15جولائی کو پنجاب میںیوم سوگ کااعلان کیا ہے،یوم سوگ پر سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سر نگوں رہے گا۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے دھماکے کے زخمیوں کیلئے علاج معالجے کیلئے پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد کو پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مفت طبی سہولتیں مہیا کی جائیںگی اوران کے بہترین علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بھائیوں کا غم باٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کرتے رہیںگے اورزخمی افراد کے علاج معالجے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اوردکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم شہداء کے لواحقین کیساتھ کھڑی ہی-ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ اس المناک سانحہ پرہر دل زخمی اورہرآنکھ اشکبار ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں