ن لیگ نے پانچ سال جو اپوزیشن جماعتوں کیساتھ کیا وہی سب کچھ ان کے سامنے آرہا ہے،

نواز شریف کو اڈیالہ جیل پہنچانا ہمارا مشن تھا ،اب اگلی باری شہباز شریف اور آصف زرداری کی ہے، ، ڈاکٹر نوشین حامد

ہفتہ 14 جولائی 2018 21:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی نامزد امیدوار ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ ن لیگ نے پانچ سال جو اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ کیا وہی سب کچھ ان کے سامنے آرہا ہے،ظلم و جبر کی زندگی زیادہ نہیں ہوتی،نواز شریف کو اڈیالہ جیل پہنچانا ہمارا مشن تھا اب اگلی باری شہباز شریف اور آصف زرداری کی ہے،کرپشن کے اس ناسور کو ہر صورت ختم ہونا چاہیے،دو خاندانوں نے بیس کروڑ عوام کو غلام بنا رکھا ہے،عوا م کو غلام سمجھنے والے آج خود غلام بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ این اے 131میں چیئر مین عمران خان کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کررہی تھی۔انہوں نے مزید کہا ہم چیئر مین عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں ،عوام کو اب گھروںسے باہر نکلنا ہو گا کیونکہ ان ظالم و جابر بادشاہوں نے عوام کو مزارعین جیسی زندگی گزارنے پر مجوبر کردیا ہے،لاہور کے عوام اس مرتبہ ان جعلی شیروں کو ووٹ نہیں دینگے لاہور کو اپنی جاگیر سمجھنے والوں کو اب لاہور سے ہمیشہ کیلئے صفایا ہو جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں