عام انتخابات کو کوئی سنجیدہ خطرہ نہیں ہے،نیکٹا حکام

انتخابات کو کوئی سنجیدہ خطرہ نہیں، انتخابات پچیس جولائی کو ہی ہوں گے، امیدواروں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں،نیکٹا نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سلمان خان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 14 جولائی 2018 21:21

عام انتخابات کو کوئی سنجیدہ خطرہ نہیں ہے،نیکٹا حکام
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-14جولائی 2018ء) :نیکٹا حکام نے انتخابات کو کلئیرنس دے دی۔نیکٹا نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سلمان خان کا کہنا تھا کہ انتخابات کو کوئی سنجیدہ خطرہ نہیں، انتخابات پچیس جولائی کو ہی ہوں گے، امیدواروں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق نیکٹا نے انتخابات پر کسی بھی قسم کے سنجیدہ خطرے کے امکان کو رد کردیا۔

نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سلمان خان کا کہنا تھا کہ انتخابات کو کوئی سنجیدہ خطرہ نہیں، انتخابات پچیس جولائی کو ہی ہوں گے، امیدواروں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔اس موقع پر انکا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کا پُرامن انعقاد یقینی بنانے کے لیے کوششیں کی جائیں گی، سیکورٹی خدشات سے متعلق الرٹس باقاعدہ صوبائی حکومتوں کو بھجوائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل محکمہ انسداد دہشتگردی نے خفیہ اداروں کی 2 رپورٹس کی بنیاد پر خبردار کیا تھا کہ الیکشن کے عمل کو تباہ کرنے کے لیے دہشتگردوں کی جانب سے ممکنہ تخریب کاری اور خود کش دھماکے ہو سکتے ہیں۔نیشنل کاؤنٹرٹیررازم اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں انکشاف ہوا ہے کہ انتخابات 2018 کے دوران 18 سیاسی رہنماؤں پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے۔

نیکٹا حکام کے مطابق ممکنہ حملوں سے متعلق آئی ایس آئی اور آئی بی کی جانب سے نیکٹا کو آگاہ کیا گیا تھا اور اس حوالے سے تما م صوبائی حکومتوں اورمتعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا تھا۔ نیکٹا حکام کے مطابق الیکشن کے دوران 12عام اور 6 مخصوص سیاسی شخصیات کے لئے تھرٹ الرٹ موصول ہوئی تھیں اوردہشت گردوں کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی ٹاپ لیڈر شپ کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں