نواز شریف کے استقبال کیلئے گزشتہ روز کتنے لوگ سڑکوں پر نکلے، خفیہ اداروں نے رپورٹ جاری کر دی

ن لیگ اپنے قائد کا متاثر کن استقبال کرنے میں ناکام رہی، 1 کروڑ سے زائد آبادی کے شہر میں ن لیگ کے کارکن صرف 8 سے 9 ہزار کی تعداد میں باہر نکلے: حساس ادارے اور پولیس کی رپورٹ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 جولائی 2018 21:39

نواز شریف کے استقبال کیلئے گزشتہ روز کتنے لوگ سڑکوں پر نکلے، خفیہ اداروں نے رپورٹ جاری کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جولائی2018ء) نواز شریف کے استقبال کیلئے گزشتہ روز کتنے لوگ سڑکوں پر نکلے، خفیہ اداروں نے رپورٹ جاری کر دی، حساس ادارے اور پولیس کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ اپنے قائد کا متاثر کن استقبال کرنے میں ناکام رہی، 1 کروڑ سے زائد آبادی کے شہر میں ن لیگ کے کارکن صرف 8 سے 9 ہزار کی تعداد میں باہر نکلے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان آمد پر کارکنوں اور لیگی قیادت ایئرپورٹ پر نہ پہنچ پانے کے باعث نوازشریف اور مریم نواز شدید مایوس ہوگئے تھے۔

کارکنوں کی عدم موجودگی کے باعث نواز شریف اور مریم نواز نے بنا کسی مزاحمت کے نیب اور اے ایس ایف ٹیم کو گرفتاری دے دی تھی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نوازشریف کو جب اطلاع ملی کہ لاہوری ان کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ نہیں آسکے اور اس حوالے سے لیگی قیادت بالخصوص میاں شہبازشریف ، حمزہ شہباز سمیت دیگر اہم رہنما بھی پہنچنے میں ناکام رہے، تو نوازشریف اور مریم نواز کے حوصلے پست ہو گئے اور انہوں نے مزاحمت کیے بغیر نیب اور اے ایس ایف ٹیم کو گرفتاری دیدی اور سیکورٹی حصار میں اڈیالہ جیل کی جانب پہلے سے تیار جہاز میں سوار ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گزشتہ روز ن لیگ کی استقبالی ریلیوں کے حوالے سے خفیہ ادارے اور پولیس نے بھی رپورٹ جاری کی ہے۔ دونوں اداروں کی جانب سے مرتب کی گئی رپورٹ میں ن لیگ کی استقبالی ریلیوں کو مایوس کن قرار دیا گیا ہے۔ دونوں اداروں کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق ن لیگ اپنے قائد کا متاثر کن استقبال کرنے میں ناکام رہی، 1 کروڑ سے زائد آبادی کے شہر لاہور میں ن لیگ کے کارکن صرف 8 سے 9 ہزار کی تعداد میں باہر نکلے۔ یہ بات بھی واضح رہے کہ لاہور شہر ہمیشہ سے ن لیگ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ ن لیگ مشکل سے مشکل حالات میں بھی لاہور شہر سے اکثریتی نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ تاہم اس مرتبہ نواز شریف کی وطن واپسی پر لاہور کے عوام نے سڑکوں پر نکلنے سے گریز کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں