شہباز شریف کے مقتدر اداروں سے ہوئے مبینہ معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں
شہباز شریف چونکہ مقتدر اداروں سے بھی رابطے میں تھے انہوں نے ریلی کی انتظامیہ سے اجازت حاصل بھی نہیں کی تھی اس لئے انھیں صرف لاہور کی سڑکوں تک محدود رہنے کا مشورہ دیا گیا جو انہوں نے مان لیا، دیگر سینئر لیگی قیادت بھی اس پلان سے بے خبر رہی: میڈیا ذرائع
محمد علی ہفتہ 14 جولائی 2018 23:41
(جاری ہے)
اس حکمت عملی کے تحت ہی شہباز شریف نماز جمعہ کے بعد لاہور کی سڑکوں پر نکلے جہاں دیگر شہروں سے آنے والے قافلے بھی اکر ملتے رہے، مگر وہ چھ گھنٹوں تک سڑکوں پر ہی رہے اور ایئر پورٹ نہ پہنچے۔
اس دوران شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف سے مسلسل رابطے میں تھے اورانھیں بتا رہے تھے کہ وہ ان کی آمد سے قبل ایئر پورٹ پہنچ جائیں گے۔ مگر جب نواز شریف لاہور پہنچنے ریلی سے متعلق استفسار کیا تو انھیں بتایا گیا کہ ابھی ریلی ایئر پورٹ نہیں پہنچی جس پر نواز شریف مایوس ہوگئے اور انہوں نے جہاز سے نیچے اترنے اور گرفتاری دینے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف چونکہ مقتدر اداروں سے بھی رابطے میں تھے اور انہوں نے ریلی کی انتطامیہ سے اجازت حاصل بھی نہیں کی تھی، اس لئے انھیں صرف لاہور کی سڑکوں تک محدود رہنے کا مشورہ دیا گیا جو انہوں نے مان لیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اس حکمت عملی میں تبدیلی کا کسی کو نہیں بتایا حتی کہ جو دیگر رہنما جن میں ایاز صادق، سعد رفیق ، شاہد خاقان عباسی ،خواجہ آصف، خرم دستگیر ، جاوید لطیف اور رانا تنویر و غیر ہ شامل تھے، وہ بھی اس پلان میں تبدیلی سے آگاہ نہ تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکن تو کارکن کوئی رہنما بھی لاہور سے ایئر پورٹ نہ جا سکا کیونکہ اس کا کنٹرول قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس تھا۔ صرف ایک لیڈر جو ایئرپورٹ پہنچے، وہ مشاہد اللہ خان تھے جو جہاز سے کراچی سے لاہور آئے۔ تاہم انہیں بھی نواز شریف سے ملنے نہیں دیا گیا۔;لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سیشن عدالت لاہور ، بجلی چوری کے ملزمان پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی زیر صدارت اہم اجلاس
ڈاکٹر فریاد حسین نے ایم ایس جنرل ہسپتال کے عہدہ کا چارج سنبھال لیا
یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے ڈویژن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
صوبہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی دومخصوص نشستوں کا شیڈول جاری
حلقہ این اے 148 ملتان اور پی پی 269مظفر گڑھ میں ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں جاری
طارق محمود کسٹم انٹیلی جنس کے کنوینر مقرر
پنجاب کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں لائبریریز نہ ہونے کا انکشاف
جناح ہائوس جلائو گھیرائو مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کے وارنٹ گرفتاری جاری
ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ