معروف صحافی نے حمزہ شہباز کے سامنے عمران خان کی تعریف کر دی

عمران خان ہمیشہ کہتے ہیں کہ انٹرویو میں جو مرضی سوال کرو کیا آپ سے بھی کر سکتا ہو؟ صحافی کا حمزہ شہباز سے سوال

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 15 جولائی 2018 11:10

معروف صحافی نے حمزہ شہباز کے سامنے عمران خان کی تعریف کر دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 جولائی 2018ء) معروف صحافی منصور علی خان نے حمزہ شہباز کے سامنے عمران خان کی تعریف کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی حاضر دماغی کے تو سب ہی قائل ہیں۔یہی وجہ ہے کہ عمران خان کسی بھی سوال سے گھبراتے نہیں ہیں۔اور کوئی بھی صحافی ان سے کسی قسم کے بھی سوال کر سکتا ہے۔جب معروف صحافی منصور علی خان نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کا انٹرویو کیا۔

تو انٹرویو شروع کرنے سے پہلے منصور علی خان نے کہا کہ میں جب بھی پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا انٹرویو کرتا ہوں تو ان سے پوچھتا ہوں کہ خان صاحب کیا میں کوئی بھی سوال کر سکتا ہوں؟۔تو وہ کہتے ہیں آپ کی مرضی ہے آپ کوئی بھی سوال کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تو میں آپ سے بھی یہی پوچھنا چاہوں گا کہ کیا میں کوئی بھی سوال کر سکتا ہوں؟۔جس کا جواب دیتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا ہاں آپ مجھ سے کچھ بھی پوچھ سکتے ہیں۔

تو صحافی نے کہا کہ میرے کچھ سوالات بہت سخت ہوں گے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ حمزہ شہاز بھی عمران خان کا مقابلہ کرنے کو تیار ہو گئے ہیں ۔عام انتخابات میں بھی کچھ روز ہی باقی رہ گئے ہیں۔اور اس بار پاکستان مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں کڑا مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق اس بات پاکستان تحریک انصاف کا پلڑہ بھاری نظر آ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب تک کئی سیاسی رہنما اپنی پارٹیوں کو چھو ڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں تا ہم پاکستان مسلم لیگ ن بھی پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کو تیار ہے۔تاہم نتائج کیا ہوں گے اس کا پتہ تو 25جولائی کو ہی چلے گا۔لیکن دونوں سیاسی پارٹیوں نے اپنی انتخابی مہم زور و شور سے جاری رکھی ہوئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں