شہباز شریف کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی

نیب نے کل شہباز شریف کو پنجاب پاور کمپنی کرپشن اسکینڈل میں طلب کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 15 جولائی 2018 11:21

شہباز شریف کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 جولائی 2018ء) نیب نے سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو کل طلب کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے کل شہباز شریف کو طلب کر لیا ہے۔جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر کل نیب آفس لاہور میں پیش ہوں گے۔شہباز شریف کو پنجاب پاور کمپنی کرپشن اسکینڈل میں طلب کیا گیا ہے۔شہباز شریف اس سے پہلے بھی پنجاب پاور کمپنی کرپشن اسکینڈل کیس میں پیش ہو چکے ہیں۔

جب کہ پنجاب پاور کمپنی کے سی ای او احد چیمہ بھی اس وقت نیب کی تحویل میں ہیں۔ شہبازشریف پر صاف پانی اسکینڈل اور پنجاب پاور کمپنی کیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت مبینہ بدعنوانی کے الزام عائد ہیں۔اس سے پہلے بھی شہباز شریف کو اس کیس میں طلب کیا جا چکا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کو 5 جولائی کو طلب کیا گیا تھا لیکن مصروفیت کی وجہ سے انہوں نے ایک دن پہلے ہی پیش ہونے کی درخواست کی تھی اور وہ 4 جولائی کو نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب کی تین رکنی ٹیم شہبازشریف سے دونوں کیسز سےمتعلق پوچھ گچھ کی اور وہ کچھ دیر بعد ہی نیب کے دفتر سے روانہ ہوگئے۔واضح رہے کہ صاف پانی کرپشن سکینڈل میں اس سے قبل شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز،، داماد عمران علی یوسف، سابق وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا، سابق رکن اسمبلی اور ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر وحید گل بھی پیش ہو چکے ہیں۔جبکہ نیب نے صاف پانی اسکینڈل میں راولپنڈی کے حلقہ این اے 59 سے چوہدری نثارکے مدمقابل مسلم لیگ (ن کے امیدوار قمر الاسلام کو بھی گرفتار کر رکھا ہے۔تا ہم اب شہباز شریف کے گرد بھی گھیرا تنگ ہوتا نظر آ رہا ہے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے کل شہباز شریف کو طلب کر لیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں