ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران کے حامیوں کو آگ بگولا کر دینے والا انکشاف کر دیا

عمران خان جادو اتارنے کے لیے کالی دال کا غسل کیا کرتے تھے،جسے بعد میں دریا میں بہا دیا جاتا تھا، ریحام خان کا اپنی کتاب میں انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 15 جولائی 2018 11:46

ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران کے حامیوں کو آگ بگولا کر دینے والا انکشاف کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جولائی 2018ء) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا اپنی کتاب میں کہنا ہے کہ عمران خان جادو اتارنے کے لیے کالی دال کا غسل کیا کرتے تھے۔تفصیلات کے مطابق ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آ گئی ہے۔ریحام خان کی کتاب میں عمران خان سے متعلق انکشافات نے ایک ہل چل مچا دی ہے۔ریحام خان کی کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ریحام خان نے عمران خان کی زندگی سے متعلق جو انکشافات کیے ہیں ا س سے پہلے کوئی بھی واقف نہ تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریحام خان نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ شادی کے چند روز بعد ایک دن میں اپنے بیڈ روم میں گئی تو عمران سفید شیٹ پر لیٹے تھے اور انہوں نے پورے جسم پر کالی دال مل رکھی تھی ۔اس پر میں ششدررہ گئی ؟ مجھے دیکھ کر عمران نے قہقہہ لگایا اور کھڑے ہو کر دانے جھاڑتے ہوئے ملازم انوار زیب کو آوازدی کہ وہ یہ دال اٹھا کر لے جائے ۔

(جاری ہے)

میں سکتے کے عالم میں کھڑی تھی ۔ اس پر عمران نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ احد ایک شخص کو لایا تھا جس نے بتایا کہ مجھ پر کسی نے کالا جادو کردیا ہے اور اس نے ہی کالی دال جسم پر ملنے کا بتا یا تھا تا کہ اثر ختم ہو جائے ۔ ریحام کے مطابق شادی کے باقاعدہ اعلان کے بعد ایک روز گھر میں عجیب طرح کی بوپھیلی ہوئی تھی میں اس کا پتہ لگانے باغیچے تک گئی جہاں عمران واک کر رہے تھے ،میں نے ذکر کیا تو عمران نے کہا کہ مجھے تو کوئی بو نہیں آرہی ، یہ تمھارا وہم ہے ۔

پر میں مطمئن نہ ہوئی اور تحقیق شروع کردی ۔ بلا آ خر کچن سے پتہ لگ ہی گیا ۔ عمران نے جو کالی دال جسم سے اتاری تھی وہ دو دیگچوں میں پکائی جارہی تھی اور مسلسل پکنے کے بعد اسے دریا برد کیا جانا تھا ۔ ریحام کے مطابق وہ الٹے پاؤں عمر ان کے پاس گئی اور انہیں بتلایا کہ ملازمین کس طرح کا مذاق کر رہے ہیں ۔میں نے عمران سے کہا کہ آپ ایک لیڈر ہیں اور اسلام کی بات کرتے ہیں تو کیا آپ کو معلوم نہیں کہ یہ شرک ہے ۔

عمران نے کندھے اچکاتے ہوئے جواب دیا کہ یہ سب احد کو خوش کرنے کیلئے کیا ہے اس عمل سے جادو کا اثر ختم ہو جا ئے گا ۔ ریحام نے کہا مجھے معلوم ہوا کہ عمران خان کے کئی پیر تھے ، 2014میں عون نے عمران کو ایک نئی پیرنی سے ملوایا ،ریحام نے لکھا کہ میں عمران کو تعویزوں اور کالے جادوکے توڑ کے عمل سے باہر نہیں نکال سکی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں