پی ایف سی کا ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈ میں دس لاکھ روپے جمع کرانے کا اعلان

سیکرٹری پی ایف سی (آج) سی ای او میاں محمدکاشف اشفاق کی طرف سے بینک میں ایک ملین روپے کا چیک جمع کرائیں گے

اتوار 15 جولائی 2018 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان فرنیچر کونسل نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے دس لاکھ روپے فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان ،سیکرٹری پی ایف سی (آج) پیر کو سی ای او میاں محمدکاشف اشفاق کی طرف سے بینک میں ایک ملین روپے کا چیک جمع کرائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی)کے چیف ایگزیکٹو میاں محمد کاشف اشفاق نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے فنڈز جمع کرنے کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے اقدام کو ایک عظیم فیصلہ قرار دیتے ہوئے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے پی ایف سی کی طرف سے دس لاکھ روپے جمع کرانے کا اعلان کیا ہے۔

سیکرٹری پی ایف سی عاقل سردار (پیرکو) بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سی ای او میاں محمدکاشف اشفاق کی طرف سے بینک میں ایک ملین روپے کا چیک جمع کرائیں گے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں