لاہور مسلم لیگ ن کا قلعہ ہونے کے باعث عمران خان کوئی سیٹ حاصل نہیں کر پائیں گے،محمود مرزا

اتوار 15 جولائی 2018 16:00

لاہور۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) انگلینڈ ینگ ورکرز کے آرگنائزر محمود مرزا نے کہا ہے کہ 13جولائی کے بعد ن لیگ کا ووٹر مزید بڑھ گیا ہے،لاہور مسلم لیگ ن کا قلع ہے یہاں سے عمران خان کوئی سیٹ حاصل نہیں کر پائیں گے،میاں نواز شریف اور مریم نواز نے کارکنوں کو ایک نئی سوچ اور نظریہ دیا ہے،لیگی کارکن اپنے قائدین کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے،میاں نواز شریف کی قربانی پوری قوم کیلئے ہے ،پانچ سالوں کے دوران ن لیگ کی حکومت نے جو میگا پروجیکٹ مکمل کیے ہیں ان کے ثمرات ہماری آنے والی نسلوں تک پہنچیں گے،اگر عوام نے ہمیں دوبارہ موقع دیا تو پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیںگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں