لاہور کے حلقہ این اے 131میںنامعلوم افراد نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے بینرز کو آگ لگادی

اتوار 15 جولائی 2018 16:00

لاہور۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) لاہور کے حلقہ این اے 131میںنامعلوم افراد نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے بینرز کو آگ لگادی، آگ لگنے سے والٹن روڈ پل کے فائبر کو بھی نقصان پہنچا،شہر بھر میں انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے اور عام انتخابات میں بڑے کانٹے دار مقابلے متوقع ہیں ، تاہم سب سے اہم مقابلہ این اے 131 میں تصور کیا جارہا ہے جہاں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق مدمقابل ہیں اور دونوں کی جانب سے انتخابی مہم عروج پر ہے تاہم این اے 131 میں نامعلوم افراد نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے بینرز کو آگ لگا دی، آگ لگنے سے والٹن روڈ پل کے فائبر کو بھی نقصان پہنچا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ کو بجھا دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں