بی آئی ایس پی کی سہ ماہی قسط کااجراء کر دیا گیا ہے، ڈائریکٹر آمنہ شبیر

اتوار 15 جولائی 2018 16:00

لاہور۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ کرنے والے مستحق خاندانوں کیلئے 2017-18 کی چوتھی سہ ماہی کی قسط 4,834 روپے کااجراء کر دیا گیا ہے،خواتین اے ٹی ایم یا پی او ایس مشین سے انگوٹھے کی تصدیق کے بعد اپنی رقم وصول کر سکتی ہیں۔ ان خیالات کااظہار آمنہ شبیر ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر بی آئی ایس پی پنجاب نے کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ شفافیت کے معیار کو برقرار رکھنے کیلئے یہ رقم مستحق خواتین کے بینک اکاؤنٹس میں براہِ راست منتقل کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین رقم کے حصول سے پہلے متعلقہ تحصیل آفس سے اپنی کل رقم کی معلومات حاصل کریں، POS ایجنٹ کی طرف سے رقم کی کٹوتی، سم کارڈ کی فروخت یا کسی بھی پریشانی کی صورت میں خواتین متعلقہ تحصیل آفس، ڈویژنل آفس یا بی آئی ایس پی ہیلپ لائن 0800-26477 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں