مسلم لیگ(ن) کی سیاست عوام کی ترقی اورخوشحالی کی سیاست ہے ،آزاد تبسم

اتوار 15 جولائی 2018 16:00

لاہور۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ( ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی سیاست عوام کی ترقی اورخوشحالی کی سیاست ہے جبکہ دوسری طرف منفی سیاست کرنے والے ملک کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غربت،بے روزگاری اوراندھیروں کا خاتمہ چاہتے ہیں ، دھرنا گروپ کے سربراہ کو عوام ہر محاذ پر مسترد کرچکے ہیں،عوام کی خدمت ان لوگوں کے بس کا کام نہیں،الزام تراشی کے ماہر ایک سیاستدان نے جھوٹ بولنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اوریہ ناعاقبت اندیش عناصر صرف سیاست برائے اقتدار کیلئے ملک وقوم کی تقدیر کو داؤپر لگارہے ہیں ،مسلم لیگ(ن) نے صدق دل کیساتھ عوام کی بے لوث خدمت کی ،ہمارا جینا مرناعوام کے ساتھ تھا،ہے اور رہے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں