بھاشا اور مہمند ڈیم تعمیر کرنے پر چیف جسٹس آف پاکستان کا اقدام قابل تحسین ہے ،انجمن تاجران پنجاب

اتوار 15 جولائی 2018 16:00

لاہور۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) انجمن تاجران پنجاب کے سیکرٹری جنرل میاں محمدسلیم نے کہا ہے کہ بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم تعمیر کرنے پر چیف جسٹس آف پاکستان کا اقدام قابل تحسین ہے ،سب کا اتفاق ہو تو کالا باغ ڈیم بھی بن سکتا ہے ،پوری قوم کو چاہیے کہ اب آنے والی نسلوں کی بقاء کیلئے ڈیموں کی تعمیر کیلئے دل کھول کر فنڈز اکاؤنٹ میں جمع کروائیں ۔

یہ بات انہوں نے تاجروں کے ایک جلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میںتارکین وطن کی قربانیوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،امید ہے کہ ڈیموں کی تعمیر کیلئے تارکین وطن خصوصی فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کریں گے۔ میا ں سلیم نے کہاکہ اگر برق رفتاری سے کام کیا جائے تو 2025 ء تک بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر مکمل کی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ڈیموں کی تعمیر کیلئے 2400 ارب روپے سے زائد رقم درکار ہے اگر پاکستانی قوم ملکر اپنا حصہ ڈالے تو اس سے کئی گنا زیادہ رقم اکٹھی کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ داسو ڈیم کی تعمیر کیلئے 950 ارب میں سے پہلے مرحلے کیلئے 423 ارب درکار ہیں جبکہ 400 ارب روپے بعد میں چاہیے ہونگے،اس ڈیم سے انتہائی سستی بجلی کے 4320 میگا واٹ حاصل ہونگے،اسی طرح دیا میر بھاشا ڈیم کیلئے 1450 ارب درکار ہیںجو ملک میں 6.4ملین ایکڑ فٹ اضافی پانی ذخیرہ ہو سکے گااور4500 میگا واٹ سستی بجلی کی پیداوار ممکن ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں