یکساں نظام تعلیم اور روزگار مہیا کرنا تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے،مراد راس

اتوار 15 جولائی 2018 16:00

لاہور۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ پی پی 159 سے امیدوار ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ یکساں نظام تعلیم اور روزگار مہیا کرنا تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے ہم نے مناسب ہوم ورک کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز یہاںماڈل میں کارنر میٹنگ کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آ کر ترجیحی بنیادوں پر ملک میں یکساں نظام تعلیم اور عوام کو روزگار مہیا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام آزمائے ہوئے لوگوں کی باتوں پر کان نہ دھریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں