سانحہ مستونگ کے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی ،مسلم لیگ (ن) نے انتخابی سرگرمیاں معطل کردیں

الیکشن کے انعقاد میں 10 روز رہ گئے ،اس سے قبل انتخابی سرگرمیوں کو نشانہ بنانا تشویشناک ہے ، شہباز شریف

اتوار 15 جولائی 2018 16:10

سانحہ مستونگ کے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی ،مسلم لیگ (ن) نے انتخابی سرگرمیاں معطل کردیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سانحہ مستونگ کے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے اپنی انتخابی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

(جاری ہے)

صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سانحہ مستونگ پر قومی سوگ کے موقع پر مسلم لیگ (ن) نے ایک روز کیلئے انتخابی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کے انعقاد میں 10 روز رہ گئے ہیں اور اس سے قبل انتخابی سرگرمیوں کو نشانہ بنانا تشویشناک ہے جب کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان، نگران حکومت اور سیکیورٹی فورسز امیدواروں اور سیاسی میٹنگز کو فول پروف سیکیورٹی دینے کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل شفاف، آزادانہ اور پر امن انتخابات سے جڑا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں