پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کا سانحہ مستونگ اور پختونخواہ پرگہرے دکھ کا اظہار

اتوار 15 جولائی 2018 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب یونیورسٹی نے سانحہ مستونگ اور پختونخواہ پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا ہے ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محبوب حسین نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ملک بھر کے اساتذہ ان دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیںاور دکھ کی اس گھڑی میں اپنے بلوچ اور پختون بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کسی طور بھی ہمارے عزم کو شکست نہیں دے سکتے اور دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں شہدا کا خون ضرور رنگ لائے گا۔ انہوں نے واقع میں شہید ہونے والے افراد اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبر کی دعا کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں