یکساں نظام تعلیم اور روزگار مہیا کرنا تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے ‘ڈاکٹر مراد راس

اتوار 15 جولائی 2018 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور سابق رکن پنجاب اسمبلی و حلقہ پی پی 159 سے امیدوار ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ یکساں نظام تعلیم اور روزگار مہیا کرنا تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے ہم نے مناسب ہوم ورک کر لیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل میں کارنر میٹنگ کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف اقتدار میں آ کر ترجیحی بنیادوں پر ملک میں یکساں نظام تعلیم اور عوام کو روزگار مہیا کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام چوروں اور ڈاکوئوں کی باتوں پر کان نہ دھریں جیل کی سلاخوں کے پیچھے بیٹھے ڈاکو اپنے آپ کو مظلوم ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عوام باشعور ہیں وہ ملک و قوم کو لوٹنے والوں کی چالبازیوں کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں۔ عوام کا مستقبل اُن کے ہاتھ میں ہے وہ بلے کو ووٹ دے کے اپنے اور اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں