جنرل ہسپتال میں کھانے پینے کی اشیاء کا معیار بہتر بنانے کیلئے 6 رکنی کمیٹی کا قیام

مریضوں اور لواحقین کیلئے حفضان صحت کے اصولوں کو یقینی بنا ئیں ‘پرنسپل پی جی ایم آئی

اتوار 15 جولائی 2018 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر آغا شبیرعلی نے لاہور جنرل ہسپتال میں کھانے پینے کی اشیاء کا معیار بہتر بنانے کیلئی6رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے جو ہسپتال کی کینٹین اور کچن میں معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے تجاویز مرتب کرے گی ، اس کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف ،ڈاکٹر سید اسلام ظفر ، ڈاکٹر محمود مقصود ،ڈاکٹر ماہم اور رانا بشارت علی(ماہر غذائیت) شامل ہیں جو 3دن میں اپنی پہلی رپورٹ پیش کریں گے اور اُس کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر آغا شبیر علی کا کہنا تھا کہ جنرل ہسپتال میں ملک بھر سے مریض اور ان کے لواحقین آتے ہیں جن کے کھانے پینے کی اشیاء میں حفضان صحت کے اصولوں کو یقینی بنائیں گے اور وہ خود اس صورتحال کی نگرانی کریں گے ، انہوں نے کہا کہ بعض عناصر اپنے تھوڑے سے مالی فائدے کیلئے دوسروں کی صحت سے کھیلنا چاہتے ہیں لیکن انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، پروفیسر آغا شبیر علی نے کہا کہ ایل جی ایچ کے تمام شعبوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور اب کینٹین اور کچن کو درست کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے جسے مرحلہ وار ٹھیک کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں