ن) لیگ کا ملک بھر سے صفایا ہو چکا ہی25جولائی کو تحریک انصاف ہی کامیاب ہوگی ‘سعدیہ سہیل رانا

اتوار 15 جولائی 2018 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ عمران خان نے قوم کے مفادات کا خیال رکھتے ہوئے ملک کے سب سے بڑے ناسوروں کا مقابلہ کیا اور اور کامیابی حاصل کی جس کے نتیجے میں کرپشن کا بے تاج خاندان جیل میں پہنچ چکا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا ملک بھر سے صفایا ہو چکا ہے۔

تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اورعوامی جماعت بن چکی ہے، کر پشن اور لوٹ مار کے ریکارڈ قائم کر نیوالی (ن) لیگ کی سیاسی کہانی ختم ہو چکی ہے 25جولائی کے بعد چوروں کا ٹھکانہ اقتدار کے ایوان نہیں بلکہ جیل ہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن نے ملکی بنیادیں کھوکھلی کررکھی ہیں ، شریف خاندان نے ملک وسائل کو بڑی بے دردری سے لوٹا او ر اربوں پتی بن گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں