دس سالوں میں (ن)لیگ نے عوام کی فلاح کے لئے کچھ نہیں کیا ‘نرگس فیض

اتوار 15 جولائی 2018 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2018ء) پیپلزپارٹی پنجاب شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ دس سالوں میں مسلم لیگ ن پنجاب میں عوام کی فلاح کے لئے کچھ نہیں کرسکی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ دس سالوں میں پنجاب کے عوام مشکل حالات سے گزر رہے ہیں اس عرصہ میں عوام کی فلاح کے لئے کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا میٹرو بس بناکرحکومت اسے اپنی کارکردگی ظاہر کرتی ہے ۔

صحت و تعلیم کے شعبوں میں کچھ نہیں کیا گیا ۔عوام کو روز ریلیف دینے کا اعلان کیا جاتا ہے مگر عملی طور پر عوام کو کچھ نہیں ملتا۔پنجاب بھر کے عوام مسلم لیگ ن سے تنگ آگئے ہیں ۔جنوبی پنجاب کے عوام کا استحصال کیا گیا ہے وہاں کے عوام روٹی کے نوالہ کو ترس رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے نزدیک لاہور ہی سارا پنجاب ہے ، جنوبی پنجاب کے فنڈز بھی لاہور پر لگادئیے گئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں