سابق وزیر اعظم کے استقبال سے حج کا تقابل افسوسناک اور جہالت ہے، علا مہ محمد افضل حیدری

اتوار 15 جولائی 2018 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کہا ہے کہ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ خان کے میاں نواز شریف کے استقبال کو( نعوذ باللہ )حج سے اہم قراردینے کا بیان افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بنیادی اسلامی تعلیمات سے ناآشنا اور جاہل ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں توبہ کرنی چاہیے اور سیاستدانوں کو دینی معاملات میں رائے دینے اور تقابل کرنے میں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ ایک بیان میں علامہ محمد افضل حیدری نے کہا کہ حج اسلام کا اہم ترین رکن ہے۔ اس سے زیادہ کسی بھی سفر کی اہمیت نہیں ہوسکتی۔ عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیر اعظم کے استقبال سے حج کا تقابل افسوسناک اور جہالت ہے۔ اپنی گفتگو میں احتیاط کرنی چاہیے، رانا ثنا اللہ خان کو اپنے بیان کو سیاق و سباق کے تناظر میں وضا حت کرنی چاہیے اور توبہ کرنی چاہیے۔ 07-18/--112

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں