نگراں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سانحہ مستونگ و بنوں پر یوم سوگ منایا گیا،سرکاری عمارتوں پر پرچم سرنگوں رہا

اتوار 15 جولائی 2018 21:20

لاہور۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی ہدایت پر پنجاب میں سانحہ مستونگ و بنوں پر یوم سوگ منایا گیا۔ یوم سوگ پر سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سر نگوںرہا ہے۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلی نے کہاکہ مستونگ میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ایک قومی سانحہ ہے اورغم کی اس گھڑی میں پوری قوم شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرر ہی ہے - انہوںنے کہاکہ پنجاب کی نگران حکومت بھی غمزدہ خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں