ولائی کونواز لیگ کی جانب سے جوڑے پل میں غنڈہ گردی اور بے گناہ شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچا نے کی پر زور مذمت کرتے ہیں، محمد شعیب صدیقی

اتوار 15 جولائی 2018 22:00

لاہور۔15جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور پی پی157سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ نواز لیگ نے اٴْن کے حلقہ ہائے انتخاب جوڑے پل میں غنڈہ گردی کی اور بے گناہ شہریوں کی گاڑیوں اور پراپرٹیز کو نقصان پہنچایا جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی پر کوئی احسان نہیں کیا، قومی دولت لوٹنے والے اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں ،شہباز شریف نے اس صورتحال سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی ناکام کوشش کی ،وہ خاطر جمع رکھیں قوم 25جولائی کو ہر حال میں بلے کا ساتھ دیں گے اور وطن عزیز کو70سال سے درپیش غربت ،تعلیم ،صحت اور دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے ،شعیب صدیقی نے کہا کہ زندہ دلان لاہور عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں ،ہمار ی ہر حلقے میں انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے اور انشاء اللہ پی ٹی آئی کا ہر کارکن 25جولائی ایک ایک ووٹ پر پہرہ دے گا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی این ای129کے صوبائی حلقوں پی پی156میں میاں افتخار اور پی پی157میں شعیب صدیقی کی انتخابی مہم تیزی سے جاری ہے جس کی نگرانی عبدالعلیم خان خود کررہے ہیں ،ڈورٹو ڈور انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے امیدواروں نے صدر بازار ،بہار شاہ روڈ ،ہربنس پورہ،مصطفی آباد ، تاج پورہ ،غازی آباداور چونگی دوگیج میں انتخابی دفاتر کے افتتاح بھی کیے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی خواتین بھی گھر گھر جا کر بلے کیلئے ووٹ مانگ رہی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں