لاہور،پنجاب کی نگران حکومت نے میڈیکل کالجز میں سلیکشن کیلئے اشتہارات کو منسوخ کردیا

اتوار 15 جولائی 2018 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) پنجاب کی نگران حکومت نے میڈیکل کالجز میں سلیکشن کیلئے دئیے جانے والے اشتہارات کو منسوخ کردیا بتایاگیا ہے کہ جنرل ہسپتال ،ساہیوال میڈیکل کالجز میں پرنسپلز کی تقرری کیلئے اشتہار دیا گیا تھا اور27 جولائی کو پہلے سے سلیکٹ کئے گئے 30 امیدواروں کو 18 اور 19 کو انٹرویوز کیلئے بلایاگیا تھا لیکن گزشتہ روز پنجاب کی نگران حکومت نے انٹرویو کیلئے دیا جانے والا اشتہار منسوخ کر دیا جس کے بعد اب علامہ اقبال میڈیکل کالج،جنرل ہسپتال اور ساہیوال میڈیکل کالج میں پرنسپلز کی تقرری کیلئے انٹرویو دوبارہ لئے جائیں گے واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کے بعد اب صرف سینئر پروفیسر ز کو پرنسپلز کی آسامیاں کیلئے بلایا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں