کل کو عمران خان بھی اڈیالہ جیل کے مہمان ہو سکتے ہیں‘ آصف کرمانی

پیر 16 جولائی 2018 13:41

کل کو عمران خان بھی اڈیالہ جیل کے مہمان ہو سکتے ہیں‘ آصف کرمانی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ قریبی ساتھیوں کو نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقاتوں کی اجازت دی جائی ،عمران خان نواز شریف دشمنی میں تمام حدود پھلانگ چکے ہیںکل کو وہ بھی اڈیالہ جیل کے مہمان ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ عمران خان یہ معقولہ یاد رکھیں ’’ ات خدا دا ویر ‘‘۔انہوںنے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی کے دلیرانہ فیصلے سے عمران خان کی نیندیں اڑ چکی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں