نگران حکومتیں امیدواران کو انتخابی مہم چلانے کیلئے آزادانہ اور محفوظ ماحول مہیا کریں ‘شہباز شریف

پیر 16 جولائی 2018 13:48

نگران حکومتیں امیدواران کو انتخابی مہم چلانے کیلئے آزادانہ اور محفوظ ماحول مہیا کریں ‘شہباز شریف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر محمد شہباز شریف نے قلعہ عبد اللہ میں دائود اچکزئی پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نگران حکومتیں امیدواران کو انتخابی مہم چلانے کیلئے آزادانہ اور محفوظ ماحول مہیا کریں ۔ایک ہفتہ میں دہشتگردی کے مسلسل چار واقعات نے حکومت کی جانب سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت پر سوالیہ نشان لگا دئیے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں