پیپلزپارٹی عام انتخاب میں حصہ لے کر ملک میں جمہوری نظام کا استحکام چاہتی ہے ‘مہرین انور راجہ

پیر 16 جولائی 2018 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا موقف درست ہے ، ہم مشکلات کے باوجود عام انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مشکلات کا سامنا دلیری سے کیا ہے ، اس جماعت کے کارکنان جمہوریت سے محبت کرتے ہیں اور وہ اپنے قائد کے ہر حکم کی تعمیل کے لئے تیار ہیں ،پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے جس کا مزاج جمہوری ہے اور اسے نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاکے لئے کام کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عام انتخاب میں حصہ لے کر ملک میں جمہوری نظام کا استحکام چاہتی ہے اور اقتدار میں آکر ملک کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرنا چاہتی ہے ،25جو لائی کو عام ا نتخاب کے بعد اقتدار میں آئیں گے اور ملک کو مشکلات سے نجات دلائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں