نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا حیدر آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ںکے ضیاع پر اظہار افسوس

پیر 16 جولائی 2018 17:23

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا حیدر آباد کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ںکے ضیاع پر اظہار افسوس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا حیدر آباد کے قریب مٹیاری میں قومی شاہراہ پر ٹریفک کے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ںکے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ ٹریفک حادثے میں بیش قیمت انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ہے۔ پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اور ہم غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی رکھتے ہیں اور دکھ کی گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں