عوام انتخابات میں تحریک انصاف کو منتخب کرا کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے‘سعدیہ سہیل رانا

پیر 16 جولائی 2018 17:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ جو لوگ عوام کو عزت نہیں دیتے انہیں بھی عزت نہیں ملتی موجودہ حکمرانوں نے عوام کے مسائل حل نہیں کئے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ عوام نے کرپٹ عناصر کو مسترد کر دیا ہے عوام کے مسائل سے روگردانی کرنے والوں کا انجام یہ ہی ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ عمران خان کے کرپشن کے معاملے میں دو ٹوک موقف کی وجہ سے ہے تحریک انصاف عوام کو کرپٹ لوگوں سے نجات دلائے گی۔ عوام آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کو منتخب کرا کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں