ڈی سی لاہور نے شہرمیںہونے والی بارش کے پیش نظر تمام محکموں کو الرٹ کر دیا

پیر 16 جولائی 2018 17:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے شہرمیںہونے والی بارش کے پیش نظر تمام محکموں کو الرٹ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ و اسا، ایل ڈبلیو ایم سی ، زون اور اسسٹنٹ کمشنرز متحرک رہیںاورنکاسی آب کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا کہ نشیبی علاقوں پر خصوصی فوکس کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ واسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور زون کا عملہ فیلڈ میںموجود رہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں