جولائی کو تحریک انصاف ووٹوں کا سیلاب لائے گی،محمد شعیب صدیقی

پیر 16 جولائی 2018 21:59

لاہور۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر اور لاہور کے صوبائی حلقے پی پی157 کے امیدوار محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ 25جولائی کو تحریک انصاف ووٹوں کا سیلاب لائے گی اور شیر واپس چڑیا گھر جائے گا ، انہوں نے کہا کہ قومی خزانہ لوٹنے والوں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں ، پنجاب کی52کمپنیوں کا حساب ہونا ہے ،عوام کرپٹ عناصر کا ہرگز ساتھ نہیں دیں گے ،حلقے میں مختلف انتخابی جلسوں و کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے شعیب صدیقی نے کہا کہ آخر کار (ن) لیگ تنہا رہ گئی ہے، عوام اٴْن کا ساتھ چھوڑ چکے ، انہوں نے کہا کہ قوم کو مسلسل 10سال پنجاب کے حکمرانوں کی ناکامی اور مایوسی کا سامنا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں