نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زمبابوے کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

پیر 16 جولائی 2018 22:04

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زمبابوے کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے زمبابوے کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباددی ہے۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے قومی کرکٹ ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے ایک بار پھراپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کرکے زمبابوے کو شکست دی۔انہوںنے کہا کہ عثمان شنواری اورحسن علی نے باؤلنگ میں شاندار کارکردگی دکھائی اورفخر زمان اور امام الحق نے بہترین بلے بازی کر کے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا،بلاشبہ پاکستان کی کامیابی بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے -انہوںنے کہا کہ امیدہے کہ قومی کرکٹ ٹیم سیریز کے اگلے میچوں میں بھی فتح سمیٹے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں