اندرون شہر میں خستہ حال عمارتوں کو فوری بحال کرنے کی ہدایت

پیر 16 جولائی 2018 22:47

لاہور۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے اندرون شہر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کی جانے والی کارروائی کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے اندرون شہر میں خستہ حال عمارتوں کو فوری بحال کرنے کی ہدایت کر دی۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دورانعدالتی حکم پر ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی نے عملدرآمد رپورٹ عدالت میں جمع کروادی،انہوں نے بتایا کہ اندرون شہر40 سے زائد غیر قانونی تعمیرات رکوادی ہیں،5پلازے ایسے ہیں جو سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے بنائے گئے،عدالت نے ڈی جی والڈ سٹی اور ڈی سی لاہور کو پانچوں پلازوں کی اراضی فوری وا گزار کرانے کا حکم دیدیا، سماعت کے دوران عدالت نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کو خستہ حال عمارتوں کے حوالے سے فنڈز فوری جاری کرنے کی ہدایت کر دی، عدالت نے فنڈز تین ہفتوں میں ریلیز کرنے سے متعلق چیئرمین پی اینڈ ڈی کی استدعا مسترد کردی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر تین ہفتوں میں بارشوں کے باعث گھر گر گئے تو کون ذمہ دار ہوگا.جب بندے ملبے تلے دب کر جاں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں تو وہاں پر فوٹو سیشن شروع ہوجاتا ہے،عدالت نے اندرون شہر خستہ حال عمارتوں کوفوری طور پر بحال کرنے کی ہدائت کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں