پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لئے چھ ارب چالیس کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری،

آمدن میں 133فی صد اضافہ کی توقع ، پی ایس ایل کامیاب برانڈ اور پی سی بی کی آمدن کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے،چیئرمین پی سی بی کی عدم موجودگی میں منصور مسعود آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے،نجم سیٹھی

پیر 16 جولائی 2018 23:10

پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے لئے چھ ارب چالیس کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) پی سی بی گورننگ بورڈ کے 49 ویں اجلاس میں آئندہ مالی سال2018-2019 کے لئے چھ ارب چالیس کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔پی س بی گورننگ بورڈ کا اجلاس پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سی ایف او نے پی سی بی کے آئندہ سال کا بجٹ پیش کیا جس کی گورننگ بورڈ کے اراکین نے منظور ی دیدی بجٹ میں آمدن کا ٹارگٹ 6.4بلین ( چھ اراب چالیس کروڑ اور اخراجات کا تخمینہ 5.7بلین ( پانچ اراب ستر کروڑ روپی) لگایا گیا ہے۔

اس میں پی ایس ایل کے اخراجات شامل نہیں ہیں۔رواں مالی سال آمدن میں 133فی صد اضافہ کی توقع ہے۔۔اس بجٹ میں سے پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ پر 916.36ملین روپے خرچ کرے گی جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 89فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

کرکٹ ڈویلپمنٹ ،،ٹیلنٹ ہنٹ ،اکیڈمیز وغیرہ کے پروگراموں پر ایک بلین خرچ کیئے جائیں گے جو کہ پچھلے سال کے مقابلہ میں 52فیصد زیادہ ہیں۔

2.66بلین روپے کرکٹ انفراسٹرکچر ،جس میں کراچی ،راولپنڈی ،اور ملتان کے سٹیڈیمز ،،لاہور ،،ملتان اور کراچی کی کرکٹ اکیڈمیزبھی شامل ہیں پر خرچ کیا جائے گا۔۔پچھلے سال کے بجٹ کا جائزہ لیتے ہوئے گورننگ بورڈ کے اراکین کو پتہ چلا کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ہی پی سی بی نے اپنے ٹارگٹ حاصل کرلئے ہیں اور پی ایس ایل کامیاب برانڈ اور پی سی بی کی آمدن کا ایک اہم ذریعہ بن چکا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل 2019کا بجٹ اس کے رائٹس کو حتمی شکل دینے کے بعد تیسرے کوارٹر میں منظور جائے گا۔۔پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اجلاس میں ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے مکمل کیئے گئے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔چیئرمین نے کراچی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے بارے میں بتایا کہ اس کی وجہ سے پی ایس ایل کے فائنل اور ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے انعقادسے ریونیو اکھٹا ہوا۔

سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جو کہ اگلے انٹرنیشنل اور پی ایس ایل کے میچز کے انعقاد سے قبل مکمل ہوجائے گا۔چیئرمین پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ ، آئرلینڈ اور زمبابوے کے دورہ میں کامیابی کے بارے میں بھی شرکائ کو بتایا جبکہ ویمن کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کی تبدیلی کے بعد ہونے والی بہتری سے بھی شرکائ کو اگاہ کیا۔ویمن ٹیم کیریبین میں سال کے ا?خری میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی اور دیگر اہم ایونٹس کے لئے ہیڈ کوچ کی نگرانی میں تیاری کررہی ہے۔

چیئرمین نے شرکائ کو قومی کرکٹ ٹیم کے فیوچر ٹوور پروگرام کے بارے میں بھی بتایا۔ٹیم 2018-2023کے دوران مختلف فارمیٹ کے 123میچز کھیلے گی۔اجلاس کے دوران پی سی بی کا پا نچ سالہ سٹریجک پلان بھی زیر بحث ا?یا اور ممبران نے اس کے بارے میں اپنی ا?رائ دی۔چیئرمین پی سی بی کی عدم موجودگی میں منصور مسعود ا?ئی سی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جس کو آئی سی سی کا متبادل ڈائریکٹر کی نامزدگی کی منظوری بھی اراکین نے دی۔

ایشیا کپ کو بھارت سے یو اے ای منتقل کرنے کے بارے میں پی سی بی کی کاوشوں کو سراہا گیا۔اجلاس میں فاٹا سے تعلق رکھنے والے نئے رکن کو خوش آمدیدکہا گیا۔اجلاس میں پی سی بی کے چیئرمین کے علاوہ مراد اسماعیل ،شاہ ریز عبدللہ خان روکھڑی ،کبیر احمد ،منصور مسعود خان ،،نجیب سمیع ،عارف اعجاز ،،سبحان احمد ،بدر خان نے بھی شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں