مسلم لیگ(ن)ملکی تاریخ کی میں پہلی مرتبہ اینٹی رگنگ سسٹم لانچ کر رہی ہے

‘ہمارے امیدوار کسی بھی طرح کی دھاندلی اور شکایات کی ریکارڈنگ کریں کرکے ہمیں بھجوائیں گے ، سینیٹر مشاہد حسین سید

پیر 16 جولائی 2018 23:15

مسلم لیگ(ن)ملکی تاریخ کی میں پہلی مرتبہ اینٹی رگنگ سسٹم لانچ کر رہی ہے
لاہور۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن)پاکستان کی تاریخ کی میں پہلی مرتبہ اینٹی رگنگ سسٹم لانچ کر رہی ہے ‘ہمارے امیدوار کسی بھی طرح کی دھاندلی اور شکایات کی ریکارڈنگ کریں گے ،اب تک جتنے بھی سروے آئے ہیں اس میں مسلم لیگ (ن) مقبولیت کے لحاظ سے پہلے نمبر پر ہے لیکن انتخابات میں دھاندلی کی کوششیں ہو رہی ہیں ،اینٹی رگنگ سیل کو فعال کر دیا گیا ہے جس کے تحت کسی بھی طرح کی شکایات کو منظر عام پر لایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے نصیر بھٹہ ایڈووکیٹ اور دیگر کے ہمراہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں