لاہور مسلم لیگ (ن) لیگ کا گڑھ ہے، مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی ،میاں عثمان

پیر 16 جولائی 2018 23:15

لاہور۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے حلقہ پی پی 154کی انتخابی مہم کے کوارڈی نیٹر میاں عثمان نے کہا ہے کہ لاہور مسلم لیگ (ن) لیگ کا گڑھ ہے اور یہاں سے مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مقامات پر انتخابی دفاتر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چوہدری عامر صدیق ، عثمان سعید سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

میاں عثمان نے کہا کہ پی ٹی آئی والے نوشتہ دیوار پڑھ لیں شکست ان کا مقدر ہے ۔ عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیتے ہیں اور پی ٹی آئی کے امیدوار 25جولائی کو شکست کے ساتھ گھروں کو واپس لوٹیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی ترقی کی ضامن جماعت ہے اور انشا اللہ سی پیک کے تمام منصوبے اس کے دور میں مکمل ہوں گے جس سے ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں