بلاول بھٹوز رداری کا 19جولائی کادورہ ٹھوکر نیاز بیگ سے شروع کر قصور میں جا کر اختتام پذیر ہو گا

پیر 16 جولائی 2018 23:30

بلاول بھٹوز رداری کا 19جولائی کادورہ ٹھوکر نیاز بیگ سے شروع کر قصور میں جا کر اختتام پذیر ہو گا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) چیئربلاول بھٹو زرداری کے انتخابی دورہ لاہور کے انتظامات کے حوالے سے صدر پیپلز پارٹی لاہور حاجی عزیزالرحمن چن اور ڈپٹی سیکرٹری پنجاب ملک عثمان نے کہا ہے کہ چیئرمین کا دورہ 19 جولائی کی دوپہر ٹھوکر نیاز بیگ سے شروع ہو گا اور کاہنہ سے ہوتا ہوا رات کو شہر قصور میں جا کر اختتام پذیر ہو گا۔

لاہور بھر میں استقبالی کیمپ لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ٹھوکر نیاز بیگ کیمپ پر رانا جمیل منج اور چودھری امجد جٹ چیئربلاول بھٹو زرداری کا استقبال کریں گے۔نہر جناح اسپتال چوک پر چودھری آصف ناگرہ،حق نواز خاں،جناح ہسپتال کے سامنے زاہد ملک عدنان گورسی،اکبر چوک ٹان شپ، چودھری اسلم گڑھا، شیخ عرفان،پنڈی سٹاپ،چودھری اسلم گل اور میاں طارق عزیز، امتیاز پبلک سکول پیکو روڈ عمران آٹھواں نسیم سہوترا،چلڈرن ہسپتال عاصم بھٹی اور عاطف چودھری،غازی روڈ چوک،زوہیب بٹ،،موسی کھوکھر،بنک سٹاپ،شیخ مقبول ناصر میو،پاک عرب سوسائٹی،سہیل افضل اعوان، آصف بھٹی،کاہنہ محترمہ ثمینہ خالدگھرکی چیئرمین کا شاندار استقبال کریں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں