گورنر پنجاب کاملتان میں سلنڈر پھٹنے کے واقعہ میں ہونے والی قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہار افسوس

پیر 16 جولائی 2018 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے ملتان(گلشن مارکیٹ) کے مقامی ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے کے واقعہ میں ہونے والی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ گورنر پنجاب نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدر دی کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ اُنہوں نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دُعا کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں