غریب قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو 25جولائی کو عبرتناک شکست ہو گئی‘اعجاز چوہدری

کرپٹ شریف خاندان اللہ کی پکڑ میں آ گیا ہے،احتساب کورٹ کے فیصلے سے قانون وانصاف کا بول بولا ہو اہے

پیر 16 جولائی 2018 23:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکز ی رہنما و امیدوار این اے 133اعجازاحمد چوہدی کی حلقہ میں پی پی 166,167,168سے امیدوار عبدالکریم کلواڑ ، نذیر چوہان اور فیاض بھٹی کے ہمراہ انتخابی مہم زور وشور سے جاری ، جلسوں سے خطا ب، انتخابی دفاتر کاافتتاح اور ڈور ٹو ڈور کمپین جاری ، اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ غریب قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو 25جولائی کو عبرتناک شکست ہو گئی،این اے 133کی عوام پور ے ملک کی طرح کرپٹ مافیا سے نجات چاہتی ہے ، یہاں کے لوگ مسائل کا شکار ہیں ، پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے ، انہوںنے کہاکہ کرپٹ شریف خاندان اللہ کی پکڑ میں آ گیا ہے،احتساب کورٹ کے فیصلے سے قانون وانصاف کا بول بولا ہو اہے ،کرپشن کا گارڈ فاڈر نواز شریف کو جیل کی سلااخوں کے پیچھے دیکھنے کاخواب عوام کا پورا ہو گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کرپٹ نواز شریف اپنے آنجام کو پہنچ چکا ہے جیل نواز شریف اور مریم نوا ز کا مستقل ٹھکانہ ہے ، ،قوم باشعور ہو چکی ہے شہبازشریف چور اور لیٹر ے نواز شریف کی کرپشن کا دفاع کر کے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے ، جھوٹے اور رنگ باز شو باز کی رنگ بازی نہیں چلنے والی، شریف خاندان سے لوٹی دولت کی پائی پائی وصول کی جائے نواز شریف اور ان کے بچوں کے بیرون ملک اثاثے فروخت کر کے پیسہ واپس قومی خزانے میں جمع کروایاجائے ،جس کے بچے پاکستانی نہیں وہ نواز شریف پاکستان میں آ کر اقتداد کے مزے اور عوام کو دونو ں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہیں،نواز شریف کی لوٹ مار اور کرپشن کی حقیقت عیاں ہو چکی ہے شریف خاندان آج دنیا بھر میں زلیل و رسوا ہو چکا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں