حکومت نے لیپ ٹاپ سکیم میں بھی قومی خزانے کو کروڑوں کا چونا لگا دیا

ہم نے وزیراعظم اسکیم سمیت پارلیمنٹ کو سستے لیپ ٹاپ بنا کر دینے کی پیش کش کی تھی مگر ہماری تجویز آج تک نہیں مانی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 16 جولائی 2018 23:19

حکومت نے لیپ ٹاپ سکیم  میں بھی قومی خزانے کو کروڑوں کا چونا لگا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2018ء) حکومت نے لیپ ٹاپ سکیم میں بھی قومی خزانے کو کروڑوں کا چونا لگا دیا۔حکام کا سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے وزیراعظم اسکیم سمیت پارلیمنٹ کو سستے لیپ ٹاپ بنا کر دینے کی پیش کش کی تھی مگر ہماری تجویز آج تک نہیں مانی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ حکومت کے دور میں نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے متعارف کروانے کے لیے اور انہیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے سابقہ حکومت نے لاکھوں لیپ ٹاپ تقسیم کئیے ۔

تاہم اس لیپ ٹاپ سکیم شروع ہی سے مالی باضابطگیوں کا شکار رہی۔حکومت نے لیپ ٹاپ سکیم میں بھی قومی خزانے کو کروڑوں کا چونا لگا دیا۔سینیٹ کمیٹی میں وزیراعظم اسکیم کیلئے سستے لیپ ٹاپ کی پیشکش مسترد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سلام آباد میں سینیٹ کی دفاعی پیداوار کمیٹی کا چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ قائم مقام سیکرٹری دفاعی پیداوار میجر جنرل علی عامر نے اجلاس میں شرکت کی۔

حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے وزیراعظم اسکیم سمیت پارلیمنٹ کو سستے لیپ ٹاپ بنا کر دینے کی پیش کش کی تھی مگر ہماری تجویز آج تک نہیں مانی گئی، حکومت نے جو لیپ ٹاپ مختلف اسکیموں کے تحت خریدے ان میں سے 47 فیصد خراب ہوچکے ہیں۔ 






























لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں