پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک ہے،راجہ عدیل

پیر 16 جولائی 2018 23:58

لاہور۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ پاکستان براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے مثبت اقدامات اور کوششیں کی جائیں تو 100ارب ڈالر کا ہدف باآسانی حاصل ہوسکتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیوں کیلئے ملک میں کاروبار اور ترقی کے بڑے مواقع موجود ہیں نیز پاکستان کو غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے دیگر علاقائی ممالک خاص طور پر بھارتی کے ساتھ سخت مسابقت کا سامنا ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی طرف راغب کرنے کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کرکے پیداواری لاگت میں کمی لائی جائے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں انڈسٹریز قائم کرنے کی ترغیب ملے۔انہوںنے کہا کہ پیداواری لاگت میں کمی سے ملکی برآمدات میں اضافہ اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں