دلہن والی سرکار کے سوشل میڈیا پر چرچے

سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 16 جولائی 2018 23:59

دلہن والی سرکار کے سوشل میڈیا پر چرچے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2018ء) دلہن والی سرکار کے سوشل میڈیا پر چرچے، سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق بر صغیر پاک و ہند میں اولیا کرام کے لیے خصوصی محبت و عقیدت پائی جاتی ہے ۔اسکی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اس خطے کے عوام کی اکثریت اولیائے کرام ہی کے توسل سے اسلام سے روشناس ہوئے۔ان اولیائے کرام نے جہاں اپنی کرامات اور انسان محبت سے لوگوں کو اسلام کی جانب راغب کیا وہیں انسانوں کی محبت نے غیر مذاہب کے لوگوں کو بھی ان اولیا کی در پر لا کھڑا کیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ بر صغیر پاک و ہند کی عوام اولیا اور درویشوں سے خصوصی محبت رکھتے ہیں اور اسئ حوالے سے چند لوگ اس عوام کی سادہ لوحی کا مذاق بھی اڑاتے ہیں اور ان پاکزہ ہستیوں کا روپ دھار کر نا صرف عوام کی توجہ حاصل کر لیتے ہہیں بلکہ وہ اپنے مالی مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

یوں یہ ڈھونگی نہ صرف عوام کو دھوکا دیتے ہیں بلکہ نیک نام ہستیوں کی بدنامی کا سبب بھی بنتے ہیں ۔

تاہم اس حوالے سے صرف یہی لوگ ہی قصور وار نہیں بلکہ اس میں ہماری بدعقائدی اور توہم پرستی کا بھی دخل ہے ۔یہی وجہ ہے کہ آجکل ایسے بابوں کی بھرمار ہے جو نا صرف اعمال سے بلکہ اپنے حلیے اور ناموں سے بھی مضحکہ خیز ہوتے ہیں اور ایسے ہی ایک بزرگ بابا دلہن والی سرکار ہیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہیں ۔ایک بزرگ جو دلہن کا روپ دھارے سجے ہوئے بستر پر برا جمان ہیں۔سوشل میڈیا صارفین انکی تصاویر پر خوب تنقید کر رہے اور انکو آڑے ہاتھوں بھی لے رہے ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ ایسا سب اسلام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے اور یہ سب ہماری توہم پرستی کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں