ْحکومتی کارکردگی نہ ہونے کیوجہ سے (ن) والے ہمدردی کے ووٹ کی بھیک مانگ رہے ہیں ‘ مسرت چیمہ

پی پی ،(ن) غریب کی خوشحالی کیلئے اکٹھے نہیں ہوتے ،کرپشن اور ایکدوسرے کو احتساب سے بچانے کیلئے اتحاد کر لیتے ہیں عوام نے اب کسی سیاسی جماعت کو نہیں اپنی آنیوالی نسلوں کے مستقبل کو ووٹ دینا ہے ‘ این ای127میں ڈور ٹو ڈور مہم

منگل 17 جولائی 2018 13:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ (ن) والوں کے پاس عوام کو بتانے کیلئے کچھ نہیں اس لئے حکومتی کارکردگی کی بجائے اڈیالہ جیل والوں کے نام پر ہمدردی کے ووٹ کی بھیک مانگی جارہی ہے ، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ غریب کی زندگی میں آسودگی لانے کیلئے تو کبھی اکٹھے نہیں ہوتے لیکن اپنی کرپشن اور ایک دوسرے کو احتساب سے بچانے کیلئے اتحاد کر لیتے ہیں ،خدارا عوام اب اپنی آنے والی نسلوں کا سوچیں اور عام انتخابات سنہری موقع ہیں ۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوںنے حلقہ این اے 127میں ڈور ٹو ڈور مہم اور خواتین کارکنان کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرمیاں اکرم ، رضا خان،خلیل جٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

مسرت چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جن فرمائشی سرویز کی بنیاد پرکامیابی کے دعوے کررہی ہے ووٹرز اس سے اچھی طرح آگاہ ہیںاور 25جولائی کو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن اور ریاستی اداروں کے خلا ف بے بنیاد پراپیگنڈا کر کے انتخابات کو متنازعہ بنانے کے سوچھے سمجھے منصوبے پر عمل پیرا ہیں لیکن انہیں اس میں سوائے ناکامی کے کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ حلقے کے عوام بنیادی سہولیات کی فراہمی کا خود تجزیہ کریں اور اب انہوںنے کسی سیاسی جماعت کو نہیںبلکہ اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو ووٹ دینا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں