شہباز شریف کی پارٹی رہنما شیخ آفتاب ،کارکنوں پر ہونیوالے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ تاثر مضبوط ہو رہا ہے ہمارے امیدواروں کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں ‘بیان

منگل 17 جولائی 2018 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے پارٹی رہنما شیخ آفتاب اور کارکنوں پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ تاثر مضبوط ہو رہا ہے کہ ہمارے امیدواروں کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں اور ان کے لیے ایسا انتخابی ماحول پیدا کیا جا رہا ہے جس میں وہ کام نہ کر سکیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں