شاندار استقبال ،سوالی بن کر آیا ہوں ،ووٹ کارکردگی پر دیں ‘افضل کھوکھر

اب وفائوں کے امتحان کا موسم ہے ،بے وفااور احسان فراموش لوگ یہودی لابی کے ایجنٹ سے مل گئے ہیں‘امیدوار قومی اسمبلی کا خطاب

منگل 17 جولائی 2018 23:53

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) سابق ایم این اے امیدوار قومی اسمبلی 136ملک محمد افضل کھوکھر نے یوسی بابلیانہ کے علاقہ بھچوکی ڈیرہ سجناں دا غازی چوک میں عظیم الشان جلسہ سے خطاب کیا ،جس کا اہتمام مسلم لیگی رہنماء رائو سکندر حیات نے کیا تھا ،مہمان خصوصی کوسینکڑوں کارکنوں کے ساتھ بھچوکی پھاٹک سے ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ تک لایا گیا ،کارکنوں نے افضل کھوکھر پر پھولوں کی منوں پتیاں نچھاور کیں ،نعرے لگاتے ،ڈھول بجاتے ،بھنگڑے ڈالتے ہوئے کارکنوں کا جوش و ولولہ دیدنی تھا ،جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے افضل کھوکھر نے کہا کہ سوالی بن کر آیا ہوں پھر بھی میری کارکردگی دیکھ کر ووٹ دیں ،اب وفائوں کے امتحان کا موسم ہے ،بے وفااور احسان فراموش لوگ یہودی لابی کے ایجنٹ سے مل گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ سی پیک ،موٹر وے ،میٹرو ،اورنج ٹرین جیسے منصوبے میرے قائد میاں محمد نوازشریف کی وطن سے محبت کا ثبوت ہیں،محبت کا جواب محبت سے دینا ہی انسانیت ہے ،بھچوکی کو ماڈل یوسی بنانا اولین مشن ہے ،اس موقع پر میزبان رائوسکندرحیات نے کہا کہ ہمارا گائوں 70سال سے کھنڈر کی مانند تھا ،جو افضل کھوکھر کی کاوشوں سے مثالی گائوں بن رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ افضل کھوکھر ترقی کا نشان ہیں ،ہم الیکشن میں افضل کھوکھرکی جیت کیلئے اپنا تن من دھن سب کچھ نچھاور کردیں گے ، وائس چیئرمین رائوشہبازحیات ،چودھری کرامت علی وٹو ،جنرل کونسلرعثمان غنی ،معصوم علی نے بھی خطاب کیا ،جلسہ کے دوران علاقہ کی سرکردہ برادریوں کے رہنمائوں ڈاکٹر یٰسین ،رفاقت حسین چٹھہ ،بابر خاں،یونس مسیح ،سردار محمد افضل ،رانا لقمان،نیامت علی ،امرت پٹواری ،نور احمد چٹھہ ،بابا یٰسین ،ماسٹر برکت ،سردار محمد علی ،ڈاکٹر فخرالاسلام اورانجم سمیت سینکڑوں افراد نے اپنے ساتھیوں سمیت افضل کھوکھر کی حمائت اور بھرپور انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں