قانون حکومت کو مجرم کو جن سہولیات کی فراہمی کیلئے پابند کرتا ہے نواز شریف کو وہ سہولیات فراہم کی جارہیں ‘ضیا ء حیدر رضوی

جیلوں کی موجودہ حالت وہی ہے جو گزشتہ حکومت چھوڑ کر گئی تھی، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب جیل میں عدم موجود سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں ڈالر کی قیمت میں اضافے سے پیدا ہونے والے مالی مسائل کا تعلق وفاقی حکومت سے ہے‘نگران وزیر قانو ن و خزانہ

منگل 17 جولائی 2018 23:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) قانون حکومت کو مجرم کو جن سہولیات کی فراہمی کے لیے پابند کرتا ہے نواز شریف کو نگران حکومت کی جانب سے وہ سہولیات فراہم کی جارہیں ، نواز شریف کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے شہباز شریف کے خط کا جواب نگران وزیر اعلیٰ ڈاکٹرحسن عسکری دے چکے ہیں، جیلوں کی موجودہ حالت وہی ہے جو گزشتہ حکومت چھوڑ کر گئی تھی، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب جیل میں عدم موجود سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں،ڈالر کی قیمت میں اضافے سے پیدا ہونے والے مالی مسائل کا تعلق وفاقی حکومت سے ہے ،گزشتہ حکومت کی ناکام پالیسیاں مالی بحران کا سبب بن رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خزانہ وقانون ضیاء حیدر رضوی نے اپنے آفس میں میڈیا نمائندگان سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کو جیل میں وہ سب سہولیات میسر تھیں جو خود گزشتہ حکومت خود قیدیوں کو فراہم کر رہی تھی۔ جیلوں کی موجودہ حالت خود منتخب حکومت ہی کی ہرہون منت ہے اس میں نگران حکومت کا کوئی ذاتی تعصب شامل نہیں تھا ۔

نگران حکومت مکمل طور پر غیر جانبدار ہے ۔ ڈالر کی حالیہ قیمتوں کے حوالے سے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ملکی معیشت کے عدم استحکام کے حوالے سے چیمبر آف کامرس کے خدشات درست ہیں ان سے تحفظ کے لیے صنعتی بحران کو روکنا ہو گا۔ ملکی معیشت کے تحفظ کے لیے درآمدات کی قیمتوں پر کنٹرول ، صنعت کاری کا فروغ اور کاروبار کی آسانی پیدا کرنی ہو گی ۔

وفاقی حکومت سے درخواست گزار ہیں کہ اس ضمن میں فوری نوعیت کے مسائل حل کے لیے ضروری اقدامات اُٹھاجائیں ۔قانون نگران حکومت کو جس حد تک اجازت دیتا ہے اس حد تک اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری کے تحفظات کی دوری کے لیے چیمبر کے ساتھ بیٹھ کر دفاعی حکمت عملی وضع کرنے کے لیے تیار ہیں۔چیمبر کے اراکین حکومت کے سٹیک ہولڈز ہیں، ان کی مشکلات حکومت کی مشکلات ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں