نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے نائیجیریا کے 7 رکنی وفدکی ملاقات
نائیجیرین وفد کا دورہ باہمی تعلقات کے نئے دور کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا، ڈاکٹر حسن عسکری پاکستان بہت شاندار ملک ہے، یہاں کے لوگ محبت کرنے والے ہیں،جوناتھن میلا جوما
منگل 17 جولائی 2018 23:58
(جاری ہے)
دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کے مواقع بڑھانے کے بے پناہ امکانات موجود ہیں اور اس ضمن میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سطح پر باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جانا چاہیے اور تجارتی وفود کے تبادلوں سے معاشی و تجارتی تعلقات میں اضافہ کیا جاسکتا ہے جبکہ پاکستان اور نائیجیریا کے مابین طلبہ، اساتذہ، ڈاکٹرز، سول سرونٹس اور میڈیا کے وفود کے تبادلے بھی ہونے چاہئیں اور باہمی تعلقات میں اضافے کیلئے میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
باہمی رابطوں میں اضافے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری آئے گی اور ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایک زرعی صوبہ ہے اور صوبہ پنجاب کی معیشت زراعت پر مشتمل ہے۔ اس شعبے میں بھی پاکستان اور نائیجیریا باہمی تعاون کے مواقع کا جائزہ لے کر آگے بڑھ سکتے ہیں۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی کا ذکر کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان سمیت عالمی برادری کیلئے سنجیدہ چیلنج ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کے ناسور کا بہادری سے سامنا کیا ہے اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس نے اس جنگ میں اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر ایک تاریخ رقم کی ہے۔ نائیجیریا کو بھی انتہاپسندی کے عفریت کا سامنا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان اور نائیجیریا کو دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے مائنڈ سیٹ کی تبدیلی کا چیلنج درپیش ہے اور دونوں ممالک دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے سماجی و معاشی مسائل حل کرنے سے دہشت گردی و انتہاپسندی کو ختم کیا جاسکے گا اور اس کیلئے نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے پر توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور انہیں روزگار کے بہتر مواقع مہیا کرنا ایک قومی ذمہ داری ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے نوجوان انتہائی ذہین اور باصلاحیت ہیں اور انہوں نے ہر موقع پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ نوجوانوں کو ہنرمند بنا کر مارکیٹ فورس بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ سی پیک کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ پاکستان سی پیک روٹ کے ذریعے چین سے گوادر تک بہترین مواصلاتی رابطہ فراہم کر رہا ہے اور سی پیک کے تحت پاکستان میں اکنامک، انڈسٹریل زونز، پاور جنریشن یونٹس اور مواصلاتی پراجیکٹس پر کام جاری ہے اوراس سے دیگر ممالک بھی استفادہ کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین نے افریقہ کیلئے بھی سرمایہ کاری کا شاندار پیکیج دیا ہے اور افریقی ممالک کیلئے چین کی سرمایہ کاری روشن مستقبل کی نوید ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے صوبے میں شفاف اور منصفانہ انتخابات کی تیاریوں اور انتظامات سے وفد کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو منصفانہ اور شفاف الیکشن کرانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ پولنگ ڈے پر ووٹر کو پرامن ماحول فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ آزادانہ طور پر اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکے اور قومی ذمہ داری ادا کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تمام جماعتوں کو یکساں مواقع مہیا کئے جا رہے ہیں اور نگران حکومت شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ 25 جولائی کو عام انتخابات کا پرامن انعقاد ہماری ذمہ داری ہے جسے بطریق احسن نبھائیں گے۔ نائیجیرین وفد کے سربراہ جوناتھن میلا جوما نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہت شاندار ملک ہے اور یہاں کے لوگ محبت کرنے والے ہیں۔ لاہور کا دورہ خوشگوار اور ناقابل فراموش تجربہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے سمیت دیگر امور میں پاکستان کے تجربات سے سیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاک نائیجیرین تعلقات میں مزید گرمجوشی چاہتے ہیں اور ٹیکسٹائل سیکٹر سمیت دیگر امور میں کاروباری تعاون کے مواقع کا جائزہ لیں گے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ریل کاپ نے 66 مزدوروں کو جبری نوکری سے نکال دیا
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
ڈی آئی جی آپریشنز نے غلط مقدمہ درج کرنے پر ایس ایچ او کاہنہ کو معطل کر دیا
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
آٹا سستا ہوگیا ،کئی شہروں میں روٹی سستی نہ ہو سکی
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
این اے 81 گوجرانوالہ سے سنی اتحاد کونسل کے رانا بلال اعجاز کی کامیابی برقرار، دوبارہ گنتی کا نوٹیفکیشن ..
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا