لاہور،سیکرٹر ی لائیو سٹاک کا لائیو سٹاک کمپلیکس کا دورہ

منگل 17 جولائی 2018 23:20

لاہور۔17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) کیپٹن (ر)محمدمحمود سیکرٹری لائیو سٹاک نے محکمہ کاچارج سنبھالنے کے فوراًً بعد محکمہ کے دفاتر اور فارمز کے دوروں کا آغاز کر رکھا ہے۔ اس سلسلہ میں انھوں نے ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن کے دفتر کا دورہ کیا ،ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن اور ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس سے بریفنگ لی ۔اس میٹنگ میں ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ ، ایڈ یشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ، رجسٹرار بریڈنگ اتھارٹی ، ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ، ڈائریکٹر جنرل توسیع، ڈائر یکٹر جنرل ریسرچ اور ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے شرکت کی ۔

اس موقع پر سیکرٹری لائیو سٹاک نے ہدایات جاری کیں کے ہر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کی بریفنگ میں تمام ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری لائیو سٹاک نے اس میٹنگ میں محکمہ لائیو سٹاک کی بہتری کے لیے ہدایات جاری کیںکہ محکمہ کے محققین اور ڈاکٹر ز تحقیقی امور پہ توجہ دیں اور تحقیق و پروڈکشن میں ہم آہنگی پیدا کریں اس مقصد کے لیے محکمہ کے ہر لائیو سٹاک فارم پہ لائیو سٹاک کی تحقیق و ترقی کے لیے بورڈ ز تشکیل دیے جائیں۔

سیکرٹری لائیو سٹاک نے ہدایت کی کے تمام لائیو سٹاک فارمز کی جیو ٹیگنگ کی جائے اور محکمہ کے فارمز پہ ایسے جانور رکھے جائیں جو فارمز کے ماحولیاتی نظام سے مطابقت رکھتے ہوں نیز جانور پالتے وقت ملکی مفاد ، فارمر حضرات کی ضروریات اور مویشی منڈیوں کے تقاضوں کو ضرور مد نظر رکھا جائے ۔سیکرٹری لائیو سٹاک نے کہا کے محکمہ کے لائیو سٹاک فارمز پہ جانور رکھتے ہوئے جانوروں کی تعین شدہ تعداد کو بھی پیش نظر رکھا جائے ۔

انھوں نے محکمہ کے فارمز میں تحقیقی شعبہ جات پہ خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اور صوبہ بھر میں بھیڑوں کی تعداد بڑھانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جانے پر زور دیا اور دودھ و گوشت کی ویلیو ایڈیشن کر کے بہترین غذائی آمیزے تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انھوں نے کہا کہ کامیابی خواب دیکھنے میں نہیں بلکہ اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیرکرنے والا شخص ہی کامیاب ہو تا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ کی تیز تر ترقی کے لیے ہر آفیسر کو اپنا بھرپور کردار یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں